اذان کے آگے یا پیچھے کچھ الفاظ کا اضافہ کرنا کیسا ہے؟ْ
اذان سے پہلے اور بعد میں اذان کے مقررہ الفاظ کے علاوہ دیگر کسی قسم کے الفاظ کا اضافہ کرنا کیسا ہے؟
بینوا توجروا
المستفتي : محمد شفیع پالی والے ۴۵ بوسی کی گلی گولکھا مندر کے پاس پوسٹ یالی راجستھان ۳۰۶۴۰۱
بسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
الجواب:
اگر اس سے تثویب مراد ہے یعنی اذان کے بعد نماز کے لیے دوبارہ اعلان کرنا جیسے
الصلاة، والصلاة يا قامت، قامت، يا الصلاة والسلام عليك يا رسول الله وغیرہ
اپنے اپنے عرف کے مطابق تو یہ مستحسن ہے سوائے مغرب کے
جیسا کہ فتاوی ہندیہ باب الاذان میں ہے:
التثويب حسن عند المتأخرين فى كل صلاة الا فى المغرب هكذا في شرح النقاية للشيخ ابى المكارم وهو رجوع الموذن الى الاعلام بالصلاة بين الاذان والاقامة وتثويب كل بلدة على ما تعارفوه اما باللتخنح او بالصلاة الصلاة او قامت، قامت لانه للمبالغة في الاعلام وانما يحصل ذلك بما تعارفوه كذا في الكافي اھ ( ج۱ ص ٥٦)
یا اذان سے پہلے درود شریف پڑھنا یہ بھی درست ہے اذان کے کلمات میں اضافہ نہیں ، درود شریف پڑھنے سے روکنے کے لیے وہابیہ نے طرح طرح کے شبہات لوگوں میں پھیلا رکھے ہیں لیکن سنیوں کو ان کے بہکاوے میں نہ آنا چاہیے۔ واللہ تعالیٰ اعلم
كتبه : محمد ارشد رضا مصباحی
۲۸ جمادی الآخر ۱۴۲۵ھ
الجواب صحیح : محمد نظام الدین رضوی برکاتی
الجواب صحیح : محمد ابرار احمد امجدی برکاتی
یہ بھی پڑھیں:
جمعہ کی اذان خطبہ کہاں ہونی چاہیے مسجد کے اندر سب سے اگلی صف میں یا خارج مسجد منبر کے سامنے
قبل اذان واقامت درود شریف مستحسن ہے
کیا لاؤڈ اسپیکر کی اذان کا جواب اور اس پر خاموشی ضروری ہے ؟
مسجد کے اندر سب سے اگلی صف میں جمعہ کی اذان خطبہ کب شروع ہوئی اور کس نے شروع کی
داخل مسجد اذان ہونے پر امت کا اجماع نہیں ہوا
اجماع کب اور کس کا معتبر ہے نیز اجماع کی اقسام
چودہ سو سال میں کتنے مسائل پر امت کا اجماع ہوا
چودہ سو سال میں کتنی سنتیں مردہ ہوئیں اور انہیں کس کس نے زندہ کیا
اذان کے وقت کانوں میں انگلیاں ڈالنا اور دائیں بائیں چہرہ پھیرنا کیسا ہے