بوقت غسل ماء مستعمل کے قطرات بالٹی میں پڑیں تو غسل کا کیا حکم ہے؟

نا پاک گھی کو پاک کرنے کا طریقہ

نا پاک گھی کو پاک کرنے کا طریقہ

مسئلہ کیا فرماتے ہیں مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ایک برتن میں گھی رکھا ہوا ہے جس کو کتے نے جھوٹا کر دیا ہے اس کو پاک کرنے کی کیا صورت ہوگی؟ بینوا توجروا

المستفتی: عبد الله رضوی واصف القادری رمول، مکتول، دربھنگہ بہار

بسم اللہ الرحمن الرحیم

والصلوة والسلام على رسوله الاعلى

الجواب:

گھی اگر جما ہوا ہے تو اس کے منھ لگنے کی جگہ سے تھوڑا سا گھی کھرچ کر پھینک دیں باقی پاک ہے،
حدیث پاک میں ہے:

اذا وقعت الفارة فى السمن فأن كان جامدا فألقوها وماحولها ، عن ميمونة ان فارة وقعت في سمن فماتت فسئل عنها النبي صلى الله عليه وسلم فقال القوها وما حولها فكلوہ ،، ا ھ
( ترمذی شریف ج ۲ ص ۲)

 

اگر گھی جمنے کے قریب ہے تو آگ پر پگھلا لیں اور ویسا ہی پاک گھی پگھلا ہوا اس برتن میں ڈالتے جائیں یہاں تک کہ گھی سے بھر کر ابل جائے سب گھی پاک ہو جائے گا، جامع الرموز میں ہے :

المائع كالماء والديس وغيرهما طهارته باجرائه مع جنسه مختلطا به. ا ھ

اور تیسر ا طریقہ یہ ہے کہ اگر گھی گرم ہے تو اتنا ہی پانی اس میں ملا کر جنبش دیتے رہیں یہاں تک کہ سب گھی اوپر آجائے تو اسے اتار لیں ، اور دوسرا پانی اتناہی ملا کر ویسے ہی کریں پھر اتار کر تیسرے پانی سے ویسے ہی کریں ، فتاوی افریقہ میں دررسے ہے.

لو تنجس الدهن يصب عليه الماء فيغلى فيعلوا الدهن الماء فيرفع بشئ هكذا ثلاث مرات، ۱ھ (ص۲۲) والله تعالیٰ اعلم

كتبه : محمد صابر حسین فیضی
۱۴ ذی القعده ۱۴۲۵ھ

الجواب صحیح: محمد نظام الدین رضوی برکاتی

الجواب صحیح: محمد ابرار احمد امجدی برکاتی

 

 

یہ بھی پڑھیں:

مردار کی کھال بعد دباغت بیچنا جائز ہے

بوقت غسل ماء مستعمل کے قطرات بالٹی میں پڑیں تو غسل کا کیا حکم ہے؟

شیئر کیجیے

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔